Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپنجابسرگودھافٹ پاتھوں سمیت بازاروں سے گزرنیوالوں کو شدیدپریشانی کا سامنا، نوٹس لینے...

فٹ پاتھوں سمیت بازاروں سے گزرنیوالوں کو شدیدپریشانی کا سامنا، نوٹس لینے کا مطالبہ

بھلوال(تحصیل رپورٹر)بازار وں میں تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات مافیاکے ساتھ گٹھ جوڑکرکے تجاوزات قائم کرنے کی کھلی چھٹی دیدی فٹ پاتھوں سمیت بازاروں سے گزرنیوالوں کو شدیدپریشانی کا سامنا خواتین کیلئے بھی بازاروں اور گلیوں سے گزرنا محال ہوگیا تفصیل کے مطابق مین بازاربھلوال کے دونوں اطراف قائم فٹ پاتھوں ،امین بازاراوراس سے ملحق گلیوں میں قائم دکانداروں نے گلیوں میں اس قدرتجاوزات بڑھا لی ہیں کہ گلیاں گزرنے والوں کیلئے مکمل طورپربند کردی گئی ہیں اسی طرح میلاد روڈ کچہری بازارسے صرافہ بازارتک دکانداروں نے اپنی دکانوں کے تشہیری بورڈز سٹرک کے اوپر رکھ کر ٹریفک کو گزرنے کیلئے بند کردیا ہے میونسپل کمیٹی بھلوال کے اہلکاران وافسران جب بھی تجاوزات کیخلاف کاروائی کرتے ہیں تو یہ کاروائی صرف چند گھنٹے تک ہوتی ہے اوردکاندارپھر اپنا سامان اسی طرح سے بڑھا کر راستوں کو گزرنیوالوں کیلئے بلاک کردیتے ہیں جس سے یہی واضح ہوتا ہے کہ ان دکانداروں نے ایم اوآرتہمینہ ظہور سے تجاوزات کو برقراررکھنے کا این اوسی لے رکھا ہے شہریوں نے ڈی سی سرگودہا سے اس امر پو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments