Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
HomeUncategorizedاداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(این اے نیوز رپورٹ) عدالت نے اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہےایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments