Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانلوکل گورنمٹ ایکٹ پر اعتراضات دور کرنے کیلیے سندھ اسمبلی کا اجلاس...

لوکل گورنمٹ ایکٹ پر اعتراضات دور کرنے کیلیے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب

کراچی(این اے رپورت) سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبر جمعرات اورسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پرگورنرسندھ کے اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دور کرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے۔سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات 9 دسمبرکو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پرغورکیا جائے گا۔جمعہ 10 دسمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کرکے اسے دوبارہ منظورکیا جائے گا۔ اجلاس بعد نمازجمعہ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل (a)140 کی روح کے خلاف قراردیتے ہوئے 10 اعتراضات کےساتھ بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort