Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسعالمی بینک نے ایف بی آر کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار...

عالمی بینک نے ایف بی آر کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) عالمی بینک نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ایف بی آر کے مطابق یہ یقین دہانی عالمی بینک کنٹری ڈائیریکٹر بن حیسن ناجے نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد سے ملاقات میں کروائی۔ایف بی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی بینک کے پروگرام پاکستان ریزز ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے چئیرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی پروگرام پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بینک کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا۔ایف بی آر ٹیم نے پروگرام کے مختلف پہلووٴں کی نشاندہی کی جس کے باعث ایف بی آر اور ورلڈ بینک پروگرام کے متفقہ نکات کو باہمی کوششوں سے موثر بنایا جا سکتا ہے۔ٹیم ایف بی آر نے مزید نکات پر روشنی ڈالی جو کہ پروگرام کے پائیدار ریونیو حصول کے مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ورلڈ بینک نے ایف بی آر کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments