Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزکترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی...

کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں؟

ممبئی﴿این اے نیوز﴾ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے ہونے والے شوہر وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے شاندار سکس سینسز ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےتاہم کیا آپ جانتے ہیں کترینہ کیف اپنے ہونے والے دولہے وکی کوشل سے عمر میں کتنی بڑی ہیں۔ کترینہ کیف کی عمر 38 سال ہے جب کہ وکی کوشل 33 سال کے ہیں۔ دونوں کی عمر کے درمیان 5 سال کا فرق ہے لیکن یقینی طور پر عمر کا یہ فرق دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف شکایت درج بالی ووڈ انڈسٹری میں کترینہ اور وکی وہ پہلی جوڑی نہیں جس میں دلہن عمر میں دولہے سے بڑی ہے بلکہ بھارتی شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں موجود ہیں جن میں لڑکی عمر میں اپنے شوہر سے بڑی ہے لیکن ان کی شادیاں کامیابی سے جاری ہیں۔اس کی مثال پریانکا چوپڑا اور نک جونس ہیں جن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ پریانکا اپنے شوہر نک جونس سے عمر میں 10 سال بڑی ہیں۔ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کا شمار بھی بالی ووڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ ایشوریا اپنے شوہر سے عمر میں 3 سال بڑی ہیں۔اداکارہ سوہاعلی خان کی عمر شادی کے وقت 37 سال تھی جب کہ ان کے شوہر اداکار کنال کھیمو 32 برس کے تھے۔ لیکن عمر کا یہ فرق ان دونوں کی شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں بنا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments