Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلشعیب ملک، ثانیہ مرزا اپنے شوکی میزبانی کے لئے تیار

شعیب ملک، ثانیہ مرزا اپنے شوکی میزبانی کے لئے تیار

دبئی: اسپورٹس کی دنیا کی اسٹارجوڑی ثانیہ مرزا اورشعیب ملک اب اپنے شو کا آغاز کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق کرکٹر شعیب ملک اوران کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلیکس کے لئے دی شعیب اینڈ ثانیہ شو کی میزبانی کریں گے۔دی شعیب اینڈ ثانیہ شو میں پاکستان اوربھارت کی مشہورشخصیات بطورمہمان شرکت کریں گی اورہلکے پھلکے اندازمیں اپنی زندگی کی دلچسپ باتیں شئیر کریں گی۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے شو میں کوئی متنازع بات نہیں ہوگی بلکہ شو کے ذریعے محبت اورامن کا پیغام دیا جائے گا اورہنسی مذاق کے ذریعے لوگوں کا ٹینشن کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ثانیہ مرزا کا دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ شو مداحوں کی تعداد بڑھانے یا اشتہارات حاصل کرنے کے لئے نہیں کیونکہ میرے اورشعیب کے پاس پہلے ہی یہ دونوں چیزیں بڑی تعداد میں ہیں۔ ہمارے شو کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اورآپس محبتیں بانٹنا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments