Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینانتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین...

انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری

لاہور﴿این اے نیوز﴾ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو دھاندلی کرا کے الیکشن چھینا گیا۔لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے، جنہوں نے اس دھرتی پر نہیں مرنا ان کیلئے کیا مسئلہ ہے، ہم ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ایسے کارکن ہیں جو پارٹی کی خاطر جانیں ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ کے پی کے کا نام تبدیل کیا جائے گا لیکن ہم نے کیا، میرے دماغ میں اب بھی ایسی سوچیں موجود ہیں جس سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن جائے گا بس اللہ ہمیں موقع دے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیابی کی طرف رواں دواں تھے کہ آر او کے ذریعے ہمارا الیکشن ہم سے چھینا گیا جب کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں،ہماری اپنی کمزوریاں آڑے آ جاتی ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments