Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزشالیمار تھیڑ ،سٹیج اداکار وں کی لباس تبدیل کرنیکی برہنہ ویڈیوز وائرل،...

شالیمار تھیڑ ،سٹیج اداکار وں کی لباس تبدیل کرنیکی برہنہ ویڈیوز وائرل، خوشبو غا ئب

شالیمار تھیڑ ،سٹیج اداکار وں کی لباس تبدیل کرنیکی برہنہ ویڈیوز وائرل، خوشبو غا ئب( مرکزی ملزم گرفتار) اداکار کاشف عرف کد و نے اپنے موبائل سے مہک نور،سلک،زاراخان دیگرکی کپڑے تبدیل کرنے کے دوران فحش ویڈیوز بنا ئیں 50ہزارروپے میں ویڈیوز بنا کر مخالف گروپ کو واٹس ایپ کیں، دس ہزار روپے ہفتہ وار دینے کا وعدہ کیا گیا ، کاشف عرف کدو کا اعتراف
لاہور(این اے نیوز رپورٹ)شالیمار تھیڑ میں دوران ڈرامہ اسٹیج اداکارہ مہک نور،سلک،زاراخان سمیت دیگر کی نیم برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کاشف عرف کدو کو حراست میں لے لیا ،دیگر اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاںدویگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ملزم کاشف عرف کدو نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ویڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ 50ہزارروپے کے عوض تمام اداکارؤں کی ویڈیوز بنا کر مخالف گروپ کو واٹس ایپ کیںاورستارہ تھیڑ میں دس ہزار روپے ہفتہ وار دینے کا وعدہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیڑ کے مالک ملک طارق محمود اختر کے مطابق ماہ اکتوبرمیں میرے شالیمار تھیڑ میں اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں کام کرتی تھی اور معمولی تلخ کلامی پر اس نے کام چھوڑ کر کسی دوسرے تھیڑ میں کام شروع کردیا بعدازاں اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں نے اپنے دیگر کارندوں احمد خان،سمیع خان ،اسد شاہ اور عمران شوکی ،محمد اجمل عرف ڈاکٹرنے ایک منصوبہ بندی کے تحت شالیمار تھیڑ کو بدنام کرنے کےلئے ایک اسٹیج اداکار کاشف عرف کدو کو بھاری رقم کی آفر اور معاملہ کسی دوسرے تھیڑ میں کام کے عوض دس ہزار روپے فی ہفتہ کے علاوہ مذکورہ ادکارؤ ں کی دوران ڈرامہ کپڑے تبدیل کرنے کی ویڈیوز بنانے کی غرض سے 50ہزار روپے میں معاملات طے پا گئے تو شالیمار تھیڑ میں کام کرنے والے اداکار کاشف عرف کد و نے اپنے اوپو موبائل کے ذریعے شالیمار تھیڑ میں کام کرنےوالی اداکارؤں مہک نور،سلک،زاراخان سمیت دیگرکی کپڑے تبدیل کرنے کے دوران فحاشہ ویڈیوز بنا کر 25دسمبر کو مخالف اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں کے گھرمیں پہنچا دیں اور وہاں سے دیگر احمد خان،سمیع خان ،اسد شاہ اور عمران شوکی ،محمد اجمل عرف ڈاکٹرکے موبائل فونز پر واٹس ایپ کرکے متاثرہ اداکارؤں کو بلیک میل کرنے کےلئے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔ویڈیو بنانےوالے مرکزی کردار کاشف عرف کدو نے ایک ویڈیو میں اپنے جرم کا خود اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے مجھے ستارہ تھیڑ کے مالک سے دس ہزار روپے فی ہفتہ لیکر دینے کےلئے کہا تھا اور ویڈیو بنانے کےلئے میں نے پچاس ہزار روپے کی رقم طلب کی جس پراداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں نے 30ہزار یکمشت اور 20ہزار روپے بعد میں ادا کر دئیے تھے اور میں نے تمام برہنہ ویڈیو ز ،میموری کارڈ وغیرہ انکے حوالے کردیا ہے دوسری جانب شالیما ر تھیڑ کے مالک ملک طارق محمود اختر کی درخواست پر ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کاشف عرف کدو کو حراست میں لیکر اسکا موبائل فونز قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔
خوشبو خاں نے مختلف شہرو ں میں مبینہ طور پر جسم فروشی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں
لاہور(ذرائع) بدنام زمانہ اسٹیج اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں کے بارے میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں نے مختلف شہرو ں میں مبینہ طور پر جسم فروشی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں اور نوجوان ،پڑھی لکھی لڑکیوں کو ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا جھانسہ دیکر ان سے جسم فروشی کا دھندہ کرایا جا تا ہے ،عوامی سماجی اور ادبی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیج اداکارہ صوبیہ عرف خوشبو خاں سمیت اسکے دیگر کارندوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments