Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسسوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن کا بھی سی این جی سیکٹر...

سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن کا بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ

اسلام آباد﴿این اے نیوز ﴾ سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، اور سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج شام 4 بجے بند کردی جائے گی۔
سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments