Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلباکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان

باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور﴿این اے نیوز﴾ باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلزپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پروفیشنل سے امیچور باکسنگ میں حصہ لینے کے لیے تین ماہ پروفینشل فائٹ معطل کرنا پڑیں گی۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں ہوں گی لہذا شرکت کے بعد دوبارہ پروفیشنل مقابلوں کھیل سکوں گا۔محمد وسیم نے کہا کہ لاہور میں امیچور باکسرز کی تربیت کے لیے اکیڈمی بنانے کا پلان کر رہا ہوں، نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں باکسرز کا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments