Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانمریم اور حمزہ بھی گلوکار بن گئے؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مریم اور حمزہ بھی گلوکار بن گئے؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور﴿این اے نیوز﴾مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی گلو کاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔مریم نواز کا بیٹےکی شادی کی خوشی میں گایا گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ حمزہ شہباز نے گانا گنگنایا تو تقریب کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔اگست میں لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کے موقعے پر جنید صفدر نے بھی اپنی گلو کاری سے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort