Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ...

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان

پاکستان ﴿این اے نیوز ﴾ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان کردیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں انتخابات کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ سے محروم، دھاندلی سے حکومت وجود میں آئی، یہ حکومت نااہل اور پبلک کی سپورٹ سے محروم تھی.مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کواسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرے گی، پورے ملک سے عوام اسلام آباد آئے گی، عام آدمی کی غربت، بے روزگاری کے حوالے سے بڑا مظاہرہ ہوگا اور صوبائی سطح پر مارچ کیلئے حکمت عملی طے ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ ہم ایک نمائندہ سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے جس میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی جائے گی، سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹی کی بھی مشاورت سے ایک بڑا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں میں استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا مگر یہ کارڈ کب استعمال کرنا ہے اسکا فیصلہ ہم اپنے وقت پر اپنی مرضی سے کریں گے، اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی بھی مذمت کی گئی، آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments