Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلسعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے2 ڈرون مار گرائے

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے2 ڈرون مار گرائے

ریاض: سعودی عرب کی فضائیہ نے حوثی باغیوں کے 2 ڈرون مار گرائے۔عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن سے 2ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے جنہیں کوئی نقصان پہنچانے سے قبل تباہ کردیا گیا۔ تباہ کئے گئے دونوں ڈرون کا ملبہ یمن کے علاقے میں گرا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی باغیوں نے ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کونشانہ بنانے کی کوشش کی جسے سعودی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔حوثی باغی ڈرون اورمیزائل حملوں سے اکثر سعودی عرب کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحاد کی کارروائیاں جاری ہیں اورمتعدد حوثی باغیوں کو ہلاک اوران کے ٹھکانوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments