Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینسانحہ سیالکوٹ؛ سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، وزیرخارجہ

سانحہ سیالکوٹ؛ سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہوگا۔ او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے حوالے سے بتاتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا، مختلف ممالک کے خصوصی نمائندوں کو بھی دعوت دی ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے، افغانستان کی صورتحال پر فوری توجہ دینا ہوگی تاکہ افغانستان کے انسانی بحران میں اضافہ نہ ہو، افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوا تو مضر اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہوگا۔سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، 118 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، میری سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہوئی، وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی، سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے اور چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے، ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا، حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انتہا پسند سوچ کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments