Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلسرحدی جھڑپ میں ایران کے 9سرحدی گارڈز ہلاک ہوئے،طالبان

سرحدی جھڑپ میں ایران کے 9سرحدی گارڈز ہلاک ہوئے،طالبان

کابل: طالبان نے ایران سے سرحدی جھڑپوں میں 9 ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایران سے جھڑپیں مقامی سطح پرغلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھیں لیکن افغان اورایرانی حکام کے باہمی رابطوں کے باعث اب صورتحال قابو میں ہے۔دوروزقبل نمروزکے سرحدی علاقے میں ایران اورطالبان کے درمیان سرحدی جھڑپیں ہوئیں تھیں جس میں مقامی طالبان حکام نے ایران کی3چیک پوسٹوں پرقبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔نمروز کے گورنرکے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فیول کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والی غلط فہمی جھڑپوں کی وجہ بنی تھی۔ جھڑپوں میں ایک طالبان جنگجو زخمی ہوا تھا۔ایرانی حکام نے طالبان کے ایرانی سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے بیان پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments