Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزمنی ہیسٹ کے اس سیزن کا آخری حصہ کل ریلیز ہوگا

منی ہیسٹ کے اس سیزن کا آخری حصہ کل ریلیز ہوگا

نیویارک: ٓن لائن فلمی ایپ نیٹ فلکس کے مقبول ترین سلسلے کی آخری اقساط آج ریلیز ہورہی ہیں۔ اس میں اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی کا احوال بیان کیا جائے گا۔لا کیسا ڈی پیپل نامی ہسپانوی سلسلے کی آخری پانچ اقساط نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی ۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے شائقین مضطرب ہیں کہ آخر اس کا سب سے بڑا انجام کیا ہوگا۔اسے منی ہیسٹ سیریز کا فائنل سیزن بھی کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ جدید عہد میں ہسپانوی زبان میں دنیا کی مقبول ترین فلم سیریز ہے ۔ اس کا پچھلا سیزن پوری دنیا میں ساڑھے چھ کروڑ گھرانوں میں دیکھا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی زبان میں فلموں اور پروگراموں کی عالمی طلب بڑھی ہے جس کی وجہ منی ہیسٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ فلم میں آٹھ ڈکیت اسپین میں سرکاری سونے کے ذخائر پر دھاوا بول دیتے ہیں لیکن وہاں بری طرح پھنس جاتےہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments