0

لاہور؛ سیشن کورٹ میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

سیشن کورٹ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی بیٹی مدیحہ کی مدعیت میں نامزد پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں سلیم، سیف، جمشید اور دو اجرتی قاتلوں امیر اور اعظم شامل ہیں۔مقدمہ قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقتولین چوہنگ میں قتل کے کیس میں پیشی کے لیے آئے ہوئے تھے، پیشی سے واپسی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے صغریٰ بی بی اور امین کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ تین فرار ہوگئے تھے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سیشن کوٹ میں اسلحہ کیسے پہنچا اس حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں