0

ہالی ووڈ میں رائٹرز کے بعد اداکاروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا

گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری رائٹڑز کی ہڑتال کے بعد ہالی ووڈ انڈسٹری کے اداکاروں نے بھی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہڑتال کی کال اداکاروں کی یونین کی جانب سے اسٹریمنگ جائنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دی گئی ہے۔مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر 1 لاکھ 60 ہزار ووٹرز پر مشتمل اداکاروں کی یونین نے احتجاج کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے رائٹرز کی ہڑتال کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاکھوں اداکاروں اور رائٹرز کی ہڑتال کے باعث ہالی ووڈ پروڈکشنز شدید متاثر ہو سکتی ہے ساتھ ہی انڈسٹری کو بڑے مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔واضح رہے ہالی ووڈ انڈسٹری کے ٹی وی اور فلم اداکار اور رائٹرز اپنی مراعات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ انہیں فلم میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کےاستعمال پر بھی تحفظات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں