0

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں مزید ریکارڈز توڑنے کو تیار

حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران بابراعظم نے سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بن کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں مزید ریکارڈز توڑنے کو تیارقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نئی بلندیوں کو چھونے اور مزید ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف تین میچوز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بابراعظم نے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کپتان بن کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے پہلے یوگنڈا کے برائن مسابا کو 44 ٹی 20 میچز مٰں کامیابیاں سمیٹنے کا اعزاز حاصل تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں کئی اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ آنے والے ٹی 20 میچز کے لیے کپتان بابر کی تیاریاں دیکھ کر لگتا ہے کہ بابراعظم اپنے نام کے ساتھ مزید متاثر کن ریکارڈز جوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
سب سے پہلے، بابراعظم کو ٹی 20 کرکٹ میں 4000 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کے لیے صرف 45 رنز درکار ہیں۔ اس سنگِ میل کو عبور کرتے ہی وہ اپنی شاندار مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس کے علاوہ بابراعظم انگلینڈ میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے سے صرف 95 رنز کی دوری پر ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر کسی بھی دوسرے غیر ملکی کھلاڑی کے مقابلے میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہوں گے گے اور یہ بھی اپنے آپ میں یہ بھی ریکارڈ بن جائے گا اور ان حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہوگا جو اکثر آنے والے بلے بازوں کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں۔ آخر میں، مزید 48 رنز کے ساتھ، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2500 رنز بنانے والے واحد کپتان بھی بن جائیں گے۔ اس کارنامے کو حاصل کرنے سے وہ نہ صرف ایک اعلی کھلاڑی کے طور پر بلکہ ایک ایسے کپتان کے طور پر بھی ممتاز ہوں گے جو اپنی ٹیم کی کامیابی میں مسلسل کردار ادا کرتے ہیں۔ یہاں غور طلب امر یہ ہے کہ اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران بابراعظم نے 45 فتوحات کے ساتھ سب سے کامیاب ٹی 20 کپتان بن کر عالمی ریکارڈ قائم کیا، ان سے پہلے یوگنڈا کے برائن مسابا کے پاس یہ ریکارڈ تھا جسے گرین شرٹس کے قائد نے پچھاڑ دیا ہے، مسابا نے بطور کپتان 44 ٹی 20 میچز میں فتوحات حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں