0

ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رضوان کے نام

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں نائب کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا۔قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کیویز کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں رضوان نے 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں