0

پاک نیوزی لینڈ میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوسرے میچ میں خاتون فیلڈ امپائر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھا رہی ہیں یہ انکا دوسرا انٹرنیشنل میچ ہے۔اس سے قبل خاتون امپائر نے سال 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی
واضح رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں کیویز کو پاکستان کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں