0

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام

پاکستان کے کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلیے۔ورلڈ ایم ایم چیمپیئن شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔ پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہ زیب خان نے 83.9 نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس اسپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ اس چیمپیئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں