0

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔شکیب الحسن فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں