0

ورلڈکپ؛ انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف جارحانہ آغاز

انڈیاآئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان 77 رنز بنالیے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیںاس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاکہ نیٹ ریٹ بہتر کرکے تاریخ رقم کرسکیں لیکن کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے کہ حسن علی کی جگہ شاداب خان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید شامل ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سطح پر پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں۔ ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر این اے 54 کے ووٹرز اورٹیم کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔ حلقے کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں