0

وسیم اکرم کے طنزیہ فقروں کا عماد وسیم نے جواب دے دیا

لاہور وسیم اکرم کے طنزیہ فقروں کا عماد وسیم نے جواب دے دیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے کے سوال پر سابق کپتان نے عماد کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھے چند کرکٹرز چاہتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کھیلیں، حالانکہ وہ ڈومیسٹک میچز میں حصہ ہی نہیں لیتے۔اب عماد وسیم نے جواب میں کہا کہ پاکستان ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے میں آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھا جب بلا وجہ ڈراپ کردیا گیا، مجھے بتائیں کیا ضمانت ہے کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں تو مجھے منتخب کرلیا جائے گا، میں 2 سال قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلا تب بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں