0

پرینیتی چوپڑا نے دلی خواہشات کو سمجھے کیلئے حضرت علی ؓ کا قول شیئر کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاوْنٹ پر حضرت علی ؓ کا قول شیئر کردیا۔پرینیتی چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دلی خواہشات کو سمجھنے سے متعلق حضرت علی ؓ کا ایک قول تحریر تھا۔بالی ووڈ اداکارہ نے حضرت علی ؓ کا یہ قول ’’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘‘ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔پرینیتی چوپڑا نے 24 گھنٹے پہلے یہ قول اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا تھا جوکہ اب وقت پورا ہونے پر غائب ہوگیا ہے لیکن اُن کی اسٹوری مداحوں کے دلوں کو چُھوگئی ہے اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا کے ساتھ ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی تھی، ان کی زندگی کے سب سے خاص دن میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں