0

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی

ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی کرادی گئی ہے۔وزیر کھیل کی جانب سے سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیاگیاہے جس میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج بھی شامل ہے۔دو روز پہلے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سےمستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم صرف سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیاتھا۔وزیر کھیل نے اپنے پلان سے آئی سی سی حکام کو بھی آگاہ کیاتھا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔رانا ٹنگا کی سربراہی میں قائم پینل ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحیققات کے ساتھ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کا بھی پلان تیار کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں