0

آزاد کشمیر میں ایک ہی دن چھ سگے بھائی چھ دلہنیں لے کر آگئے

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نواحی علاقہ سمروڑ میں انوکھی اور منفرد شادی ہوئی جس میں ایک ہی دن 6 سگے بھائی 6 دلہنیں لے کر آگئے۔ آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی استاد محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے نئی مثال قائم کردی۔ شہری محمد شفیع کے کل چھ بیٹے ہیں اور سب کی ارینج میرج ہوئی ہے،تمام بھائیوں کی شادی اپنے ہی خاندان میں ہوئی۔اس شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی اور علاقے میں دھوم مچ گئی۔والد محمد شفیع کا کہنا ہے کہ میرے 6 بیٹے ہیں اور سب کی شادی ایک ساتھ کی اس لیے کہ مہنگائی کے اس دور میں الگ الگ شادی کرنا مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں