0

قتل کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کی ضمانت منظور کرلی۔اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے قتل کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر نے جائیداد کے تنازع پر ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریگی میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر کو عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد انہوں نے ضمانت کی درخواست دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمود جان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں