0

شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے بولر کی فہرست میں آگئے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تنزید حسن تمیم کے وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے یہ کارنامہ 51 میچز سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اَن سے پہلے ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔واضح رہے کہ نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، شاہین تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں