0

ورلڈکپ؛ بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 جبکہ مشفق الرحیم 5 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شکیب الحسن 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ حارث رؤف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کا مورال بلند ہوسکے، میگا ایونٹ میں اب تک اُس طرح پرفارم نہیں کرسکے جس کی امید تھی۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پلئینگ الیون میں امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا، فخر زمان اور اسامہ میر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔کپتان بابراعظم، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں