0

کراچی کا پارک کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کا قبرستان بن گیا

شہر قائد کے پارک کو کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کا قبرستان بنا د یا گیا۔سرکاری افسران اور ملازمین کے استعمال میں رہنے والی گاڑیاں بوسیدہ حالت میں دھوپ میں پڑی سڑنے لگیں۔ سیکڑوں کی تعداد میں نئی اور قیمتی گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں، جو کے ڈی اے پارک کلفٹن میں موجود ہیں اور کروڑوں روپے مالیت کی ان گاڑیوں پر سندھ حکومت کی خاموشی حیران کن ہے۔کے ڈی اے پارک کلفٹن میں پری کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 250 گاڑیاں دھول مٹی سے اٹی ہوئی ہیں، جن میں بی ایم ڈبلیو، لینڈ کروزر، پراڈو جیسی مہنگی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ کھلے آسمان تلے سڑنے والی یہ گاڑیاں 75 فی صد محکمہ ایس جی اے اینڈ سی ڈی کی ہے۔سرکاری گاڑیوں کے قبرستان میں موجود 25 فیصد گاڑیاں محکمہ تعلیم، صحت، محکمہ بلدیات اور ورکس اینڈ سروسز کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کئی برس سے قیمتی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی مرتب نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں