0

‘ٹائیگر3’ میں ارجیت سنگھ کے گانے کا ٹیزر جاری

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3″ کے پہلے گانے کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔فلم ’ٹائیگر3‘ میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے اسٹار سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پراپنے فلم کے گانے “لے کے پرابھو کا نام” کا ٹیزر پوسٹ کیا ہے۔سلمان خان نے ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ٹائیگر اور زویا پارٹی کے لیے تیار ہیں، دیکھو ایک چھوٹی سی جھلک’۔یہ گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے، یہ گانا رواں ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔‘ٹائیگر 3′ میں ارجیت سنگھ کے گانا کی خبر سُن کر مداح بےحد خوش ہوگئے ہیں کیونکہ وہ کئی سالوں سے دونوں فنکاروں کی صلح کا انتظار کررہے تھے۔واضح رہے کہ جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں، ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں