0

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان 40 اوورز میں 232 رنز بنالیے۔لکھنؤ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے ٹیم کو 108 کا آغاز فراہم کیا تاہم کپتان ٹمبا باؤما 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن 26 رنز بناسکے جبکہ کوئنٹن ڈی کوک 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایڈن مارکرم 18 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ حریف کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹیں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیا کی گئی ہیں، ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلس جبکہ کیمرون گرین کی جگہ مارکس اسٹوئنس کی پلئینگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ابتدا ہی سے کینگروز کیخلاف جارحانہ کھیل جاری رکھیں گے تاکہ آسٹریلیا کو پریشر میں لائیں۔کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈکپتان ٹمبا باؤما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لونگی نگیڈی اور تبریز شمسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں