0

اداکارہ شہناز گل اپنی فلم ریلیز ہوتے ہی اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کی اداکارہ شہناز گل شہناز گل کو اپنی نئی فلم ریلیز ہوتے کے ساتھ ہی اسپتال جانا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اپنی فلم ’ تھینک یو فور کمنگ‘ کی پروموشن میں مصروف تھیں کے اس دوران ان کے حوالے سے ایسی خبر سامنے آئی کہ ان کے مداح تشویش کا شکار ہوگئے۔شہناز گل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دیکھو ٹائم سب کا آتا ہے سب کا جاتا ہے۔ میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا۔ پھر آئے گا تھوڑے دن بعد۔ مجھے فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جس کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا اب میری طبیعت بہتر ہے۔اداکار انیل کپور کی بیٹی اور فلم ’ تھینک یور فور کمنگ‘ کی کو پروڈیوسر ریہا کپور نے اسپتال جا کر شہناز گل کی عیادت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں