0

ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز کا نیوزی لیںڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز نے نیوزی لیںڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں