0

بچے سمجھدار ہوگئے! سلمان خان، عامر خان کی بیٹی کے گرویدہ

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے مسٹر پرفیکٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی کی تعریف کردی۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمال ہے یار ، بچے بڑے ہوگئے ،بڑے اسٹرونگ ہوگئے ہیں اور بڑے سمجھدار بھی۔سلمان خان نے آئرہ خان کے لیے کہا کہ بہت سارا پیار اور دعائیں۔ عامرخان کی سابق پہلی بیوی سے ان کے دو بچے آئرہ خان اور جنید خان ہیں۔عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے کچھ سال قبل ذہنی اورجسمانی صحت کی بحالی کے حوالے سے ایک تنظیم قائم کی تھی جس میں مسائل کا شکار افراد کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں