0

ورلڈکپ؛ افغانستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 21 اوورز میں 101 رنز بنالیے۔دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 45 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 18 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش کریں بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔افغانستان کا اسکواڈکپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔بنگلادیش کا اسکواڈکپتان شکیب الحسن، توحید ہردوئے، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن*، مشفق الرحیم، محمود اللہ، تسکین احمد، شوریف الاسلام، مستفیض الرحمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں