0

احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم، نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی موصول

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے میچز کے دوران ممبئی پولیس کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوگئی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ای میل موصول ہوئی ہے، جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ دہشتگروں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اکتوبر اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کا میچ شیڈول ہے جبکہ اسی گراؤنڈ پر ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ای میل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ نے حملوں کو انجام دینے کیلئے متعدد افراد کو سرگرم کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں