0

سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی 9 سال بعد صلح ہوگئی؟

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور گلوکار ارجیت سنگھ میں 9 سال پُرانی لڑائی ختم ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کی رات نامور گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کے ممبئی میں موجود گھر ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔یہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی، صارف نے کہا کہ ‘ارجیت سنگھ نے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا، آخر کیا ہونے جارہا ہے؟’ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کا تجسس بڑھ گیا، کچھ صارفین نے حیران کُن انداز میں پوچھا کہ ‘کیا یہ ویڈیو نئی ہے؟’صارفین نے اندازہ لگایا کہ ‘سلمان خان نے اپنی فلم ‘ٹائیگر 3′ کی موسیقی کے لیے ارجیت سنگھ سے ملاقات کی’۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ‘سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی اچانک ملاقات ناقابلِ یقین اور ایک بڑا سرپرائز ہے’۔واضح رہے کہ ارجیت سنگھ اور سلمان خان کا جھگڑا 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، اس جھگڑے کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ’کک‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ سے گلوکار کے تمام گانے ہٹا دیے تھے۔بعدازاں، 2016 میں ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معافی مانگ کر فلم ’سلطان‘ میں اُن کا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن سلمان خان نے گلوکار کی معافی پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں