0

کاہنہ؛ خود کو حساس ادارے کا سرکاری افسر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار

کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ شہزادہ روڈ سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر ظاہر کر رہا تھا لیکن ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم حمید اللہ خاں انسپکٹر نہیں ہے۔ملزم حمید اللہ صابر آباد ضلع کرک کا رہائشی ہے جس نے اعتراف کیا کہ ملزم اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور افسر کرواتا تھا۔ملزم نے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کاہنہ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں