0

ٹائیگر شیروف کی فلم کا ٹیزر اکشے کمار کی ’مشن رانی گنج‘ کے ساتھ سینما میں ریلیز ہو گا

بالی وڈ اسٹار ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’گناپاتھ‘ کا ٹیزر اکشے کمار کی نئی فلم ’مشن رانی گنج‘ کے ساتھ سینما میں دکھایا جائے گا۔ ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار کی فلم 6 اکتوبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ ٹائیگر شیروف کی فلم میں امیتابھ بچن اور کریتی سینان بھی اہم کردار میں سامنے آئیں گے۔’مشن رانی گنج‘ ایک ریسکیو ہیرو جسونت گل کی حقیقی کہانی پر مشتمل ہے اور اسے بھارت کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن قرار دیا گیا تھا۔پوجا انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ’گناپاتھ : اے ہیرو اِز بورن‘ کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں۔ٹائیگر شیروف کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم 20 اکتوبر کو ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں