0

صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں کی منظوری کا فیصلہ چیلنج

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی خواتین کارکنوں صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔پراسکیوشن نے ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں حقائق کے برعکس منظور ہوئیں۔پراسکیوشن نے استدعا کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے وقت پراسیکیوشن کے مؤقف کو سنا نہیں، لہذا عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ چند روز قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں