0

پرویز الہی کو گھر نہ پہچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی معافی

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو رہائی کے بعد گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں