0

ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے پیغام جاری کردیا

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ورلڈکپ روانگی سے قبل ٹیم کی اور اپنی شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں، میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں۔کپتان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔قومی ٹیم رات گئے بھارت میں کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔ 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ 3 ریزرو کھلاڑی شامل، کوچز اور معاون عملہ سمیت 13 ارکان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔بولنگ کوچ مورنے مورکل آج دبئی میں جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو براہ راست بھارت پہنچیں گے۔دوسری جانب قومی ٹیم دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد اسکواڈ کی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی، قومی اسکواڈ بھارتی وقت کے مطابق رات 8:15 حیدرآباد پہنچے گا۔واضح رہے کہ گرین شرٹس کو اپنا اگلا وارم اَپ میچ اگلے ہی روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے بعدازاں 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں