0

ایشیاکپ؛ بنگلادیش کے ابتدائی تین کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنالیے۔کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تلک ورما ڈیبیو کریں گے جبکہ سوریہ کمار، محمد شامی اور پرسید کرشنا پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مشفق الرحمان کی جگہ تنظیم حسن ثاقب اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔بھارت کا اسکواڈکپتان روہت شرما، شبمن گل، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کے ایل راہول، ایشان کشن، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، پرسید کرشنا۔بنگلا دیش کا اسکواڈکپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، انعام الحق، توحید ہردوئے، شمیم ​​حسین، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، نسیم احمد، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں