0

شاہ رخ خان کی ’جوان‘ نے 85 سالہ ’دادی‘ کو سینما آنے پر مجبور کردیا

شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور ایک 85 سالہ دادی اداکار کی فلم دیکھنے سینما پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر کنگ خان کے ایک مداح نے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی 85 سالہ دادی اداکار کی بہت بڑی مداح ہے۔ویڈیو میں بوڑھی عورت کو یہ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ کنگ خان کی مداح ہے اسی لئے وہ سینما میں فلم دیکھنے آئی ہیں۔شاہ رخ خان نے مداح کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ’دادی‘ کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی فلموں سے انہیں مزید ہنساتے رہیں گے۔میگا تھرلر ’جوان‘ نے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ مچایا ہوا ہے اور نئے اعداد وشمار کے مطابق فلم پوری دنیا میں ویک اینڈ کے آخر تک 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں