بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے لیے ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے کم یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے ساتھ ہی گیس کی قیمت میں اضافے کا بھی مطالبہ کردیا اور 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کر دی ، تاہم 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق کیا۔
