سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے وکلا نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کردی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سائفر کیس کی آئندہ تاریخ کیا ہے؟ ، جس پر وکیل شیر افضل نے جواب دیا کہ سوال یہ ہے کہ کیا 13 ستمبر کو کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے ہم ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کر دیں گے۔
