0

شوہر نے پریانکا کے رنگ و روپ پر تبصرہ نہیں کیا، معمر رانا کی اہلیہ کا ناقدین کو جواب

پاکستان شوبز کے اداکار معمر رانا کی اہلیہ نے شوہر پر کی جانے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔حال ہی میں معمر رانا کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے رنگ و روپ پر تضحیک آمیز تبصرہ کرتے دیکھا گیا تھا۔پریانکا کیلئے منفی تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے معمر رانا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم معمر رانا کی اہلیہ نے شوہر پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں معمر رانا کی اہلیہ نے کہا کہ معمر نے پریانکا کے رنگ و روپ کے حوالے سے کوئی متنازع تبصرہ نہیں کیا البتہ میزبان نے انہیں تبصرہ کرنے پر زور دیا۔معمر رانا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر نے صرف اتنا کہا تھا کہ وہ پریانکا کو پہچان نہیں سکے تھے کیونکہ وہ اسکرین پر بلکل مختلف نظر آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں